حیدرآباد،12مارچ(اعتمادنیوز)میاں پور میں منگل کی شام ایک 18سالہ نوجوان طالب علم نے اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔میاں پورپولیس کے مطابق نعش پی نوین
کمار ولد نرسمہا چاری کی ہے۔جو گوکل پلاٹ میاں پور کا رہائشی ہے۔منگل کی شام پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔میاں پور پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے نعش کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا اورتحقیقات کا آغاز کردیا۔